لاہور( سٹاف رپورٹر) علامہ قاری محمد زوار بہادر نے فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری تاریخ انسانیت میں انبیا ء کرام کے بعد سیدنا فاروق اعظمؓ جیسا کوئی حکمران نظر نہیں آتا انہوں نے رعایا کی خبر گیری، غریب پروری اورعدل وانصاف کا جوشاندار نظام قائم کیا اس کی مثال کہیں دکھائی نہیں دیتی انہوں نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم ؓخوف خدا رکھنے والے حکمران تھے آج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکمران خوف خدا سے عاری ہیں ان کے قول وفعل میں تضاد ہے انہیں اپنی رعایا کی نہیں صرف اپنی اور اپنے خاندان کی فکر ہے ۔خلیفہ دوم نے اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچایافتوحات کے ذریعے ناصرف ملکوں کو فتح کیا بلکہ وہ عوام کے دلوں پر حکومت کرتے رہے ، حکمران اگر پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو فوراً سیدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کی پیروی کرتے ہوئے مزید سادگی اپنائیں۔، تمام اخراجات کو ختم کریں پر تعیش زندگی گزارنے کی بجائے عام آدمی کی طرح رہن سہن اپنائیں۔ قاری زوار بہادر کہنا تھا کہ جب تک ملک میں نظام مصطفے ٰﷺ کا نفاذ نہیں ہوتاہماری مشکلات کم نہیں ہونگی ۔کانفرنس سے مفتی تصدق حسین، مولانا نذر احمد سعیدی، حافظ نصیر احمد نورانی ،پیر منیر احمد قادری،مولانا شبیرحسین فریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔