اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی آج ایک تقریب میں پیش کی جائے گی ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 18 اگست 2018 سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے ،نئے پاکستان کا ایجنڈا "احساس" ہے ،پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا،پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔