مکرمی! جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں آئی ہے وزیرِاعظم صاحب نے بہت سے فیصلے کئے اور پھر خوش قسمتی سے ان میں سے کچھ پر تو ڈٹے رہے لیکن متعدد پر چند گھنٹے بھی قائم نہ رہ سکے اور نظر ثانی کرنا پڑی یا فیصلے واپس لینا پڑے۔ گزشتہ روز ( الیکٹڈ) ایم این اے حماد اظہر کو جناب وزیراعظم نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان سونپا جو کہ اس سے پہلے ایک " سیلیکٹڈ" مشیرِ خزانہ کے پاس تھا لیکن حالات کی ستم ظریفی دیکھیں کہ محترم وزیرِ اعظم صاحب کو امپورٹڈ مشیرِ خزانہ کے دباؤ یا تحفظات کی وجہ سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنا فیصلہ ایک اَن الیکٹڈ شخص کے حق میں کرنا پڑ گیا۔ (محمد جاوید اقبال ایڈووکیٹ فیصل آباد)