مردان (نمائندہ 92 نیوز)مردان چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ اور بلغاریہ کے سفیر کے مابین اہم ملاقات ہوئی ، اس موقع پر بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین فیصل سلیم بھی موجود تھے ۔ملاقات میں دونو ں ممالک کے درمیان کاروباری سر گرمیوں اور باہمی دلچسپی کے اُمورپر غور ہوا۔صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ خیبرپختون خوا سمیت پورے پاکستان میں بلغاریہ کی تاجر برادری کیلئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔یہاں سے ماربل ، گرینائٹ ، کینو، چاول،چمڑے کی مصنو عات اور ٹیکسٹائل کی مد میں کاروبار ہو رہا ہے ۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان اور صوابی کا علاقہ ٹوبیکو کی کاشت کے لیے بہت رزخیر ہے مگر موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ٹوبیکوضائع ہو جاتا ہے بلغاریہ کے سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور خاص کر سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بہت سے مواقع موجودہیں اگر حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکسززمیں چھوٹ دی جائے تو کاروبارکی راہ میں جو مسائل ہیں اُنکو حل کرنے میں بڑ ی حد تک مدد ملے گی۔بلغاریہ کے سفیرنے کہا کہ بلغاریہ کی تاجربرادری کے لیے پاکستان اور خاص کرخیبر پختون خوا میں کاروبارکے لیے ہزاروں مواقع موجودہیں جس سے وقت کیساتھ کیساتھ بھرپور فائدہ اُٹھایاجائیگااس مقصد کے لیے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کا تبادلہ بھی کیا جائیگا۔دونوں ممالک کے تاجروں اور کارخانے داروں کو باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ آخر میں ظاہر شاہ صدر مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹر ی نے بلغاریہ کے سفیر کو شیلڈ پیش کیا۔