فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر سردارظفرحسین خان نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاواکی طرف سے سابقہ نظم کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ،مہنگائی ،بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی قوم کو تبدیلی کے جو سہانے خواب دکھائے تھے ان کی تعبیر مہنگائی کی صورت میں سامنے آئی ہے ۔ حکومت کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لے کراپنی پالیسوں میں تبدیلی لاناہوگی ۔