اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،وقائع نگار، نیٹ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کیدرمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے ۔اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقے پر اتفاق رائے ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان احتساب کے طریقے کے حوالے سے بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے ۔