ملتان (خبر نگار)مر کزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خود اپنے آپکو ایکسپوز کردیا ہے ، حکومت کواپوزیشن کا انداز چھوڑنا پڑے گا100دن پورے ہونے کو جارہے ہیں اعلانات اور وعدے پورے نہیں کئے ، وہ ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مستقبل اﷲ جانتا ہے آثار اچھے نہیں ہیں، کرپشن کے ہم بھی خلاف ہیں ،حکومتی وزراء کی جانب سے شور اس لیئے مچایا جارہا کارکردگی صفر ہے اس کو چھپانے کیلئے یہ سب کررہے ہیں، میں نہیں سمجھتا نواز شریف کی کوئی ڈیل ہوئی ہے ، ملک کسی ایک پارٹی سے نہیں چلایا جاسکتا ، سیاسی جماعتوں کو ختم کرنا ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا، میں نئے صوبہ بننے کے حق میں ہوں لیکن یہاں کے جو لوگ اہم عہدوں پر رہے انہوں نے کردار ادا نہیں کیا اگر وہ چاہتے تو یہ خطہ سونے کی چڑیا ہوتا، بہاولپور ،ہزارہ ،جنوبی پنجاب سمیت تمام صوبے بننے چاہیئں۔