لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی رہنمابشری سکندر بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن منفی پراپیگنڈے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔حکومت کئی محاذوں پر نبرد آزماہونے کے باوجود ہرگز مایوس نہیں۔ پی ٹی آ ئی حکومت بہتری کی جانب پیشرفت کر رہی ہے ۔ سابقہ نام نہاد تجربہ کار حکمران ملک اور معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ۔