لاہور(خبرنگارخصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے تحفظات دور کرے ، تا جر وں اور صنعت کاروں نے 29.30اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے ، ایک سال سے تاجر اور صنعت کار مسلسل ہڑتالیں کررہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کااظہار کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں ہے لیکن کسی کوپروا نہیں ہے ، ہر حکومتی عہدیدار اپنے ایجنڈے پر عمل کررہا ہے ،حکمران غفلت کی نیند سور ہے ہیں، انہوں نے کہاکہ جب ملک میں مسلسل ہڑتالیں اور احتجاج ہوں گے تو ملک کی ترقی کا عمل رک جائے گا ، ملک کی ترقی کا عمل رکنے کا سبب حکومت کی عجیب و غریب پالیسیاں ہیں، ایک طرف حکومت ریلیف دینے کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف عوام کو تکلیف دی جارہی ہے ۔