کراچی (92 نیوزرپورٹ) گروپ ایڈیٹر روزنامہ 92نیوز ،سینئرصحافی ارشاداحمد عارف نے کہاکہ حکومت اپنے اوپرہونے والی تنقیدکوروکنے کیلئے میڈیا ٹربیونل بنانے جیسے فیصلے کررہی ہے ،ناقص پرفارمنس کو بھی میڈیااجاگرکررہاہے ،شایدمیڈیاکاگلادبانے یامیڈیاکودبائو میں لانے سے عوام مطمئن ہوجائینگے یاعوام تک ہماری حقیقی تصویرنہیں پہنچے گی تومیں سمجھتاہوں کہ یہ غلط سوچ ہے ،یہ آمرانہ سوچ ہے ،حکومت کو برداشت کا مظاہرہ کرناچاہئے ،سی پی این ای نے میڈیا ٹربیونلز کوآزادی اظہاررائے پر پابندی قراردیتے ہوئے یہ فیصلہ کیاکہ ہرسطح پر اس کی مخالفت کی جائیگی۔