لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار عارف لوہار نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام صوبوں کے فنکار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں حکومت ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہے دعا گو مزید اس کی بہتری اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے ہم سب ملکر ایک قوم بن کر پاکستان کے کلچر اور اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے کی کامیابی سمیٹ لی ہے اب نوجوان نسل کا وقت ہے کہ وہ اپنے حصے کی کامیابیاں حاصل کریں ، میرا بیٹے بھی اپنے باپ دادا کی طرح فن موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں اور ایک باپ ہونے کی حیثیت سے میری خواہش ہے کہ وہ بھی میری طرح گلوکاری کے میدان میں اپنا نام اور مقام پیدا کریں۔