رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء کو ملک کی سلامتی اور عوام کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں ،کشمیر پر بھی حکومت کا مؤقف ڈھیلا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔