کراچی (کامرس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبرکے سراج قاسم تیلی اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر آغا شہاب احمد خان نے کرونا وائرس کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تقریباً 1200ارب روپے کے وزیر اعظم کے مالیاتی ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ بہت ہی اچھا اقدام ہے تاہم اس پیکیج کو نافذ کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے غریب اور مستحق طبقے بشمول مزدورں، دیہاڑی پر کام کرنے والوں اور ریڑی چلانے والوں وغیرہ کے درمیان بلاتعطل مالی امداد کی منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ بدھ کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں سراج تیلی اور آغا شہاب نے کہاکہ وہ ہزاروں مزدورں، دیہاڑی پر کام کرنے والوں اور ریڑھی بانوں کے لئے بہت زیادہ فکرمند ہیں جن کا نہ تو وزیر اعظم کے احساس پروگرام میں اندارج ہوا ہوگا اور نہ ہی ایسے ورکرز صنعتوں سے منسلک ہیں کیونکہ بیشتر صنعتیں ان کی خدمات بیرونی ذرائع سے ٹھیکے پر حاصل کرتی ہیں لہٰذا حکومت کو تاجر و صنعتکار برادری کی مشاورت سے مؤثر مکینزم متعارف کرانا ہی ہو گا ۔