کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے سسٹم بہتربنانے کی ضرورت ہے ،لاپتاافرادکی تلاش کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ،سی پیک ایک کڑی ہے مجموعی طورپرپورے بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ۔وہ بانی پاکستان کے مزارپرحاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔انکاکہناتھاکہ بلوچستان کے بانی پاکستان سے ہمیشہ بہت اچھے تعلقات رہے جوہمارے قائدین کی محنت کا نتیجہ تھے ،موجودہ حکومت کااولین مقصد عوامی مسائل کافوری حل ہے ،سعودی عرب بہت جلدگوادرمیں آئل ریفائنری لگائے گا،پرانے مسائل اورترقی کیلئے ہم ایک میکنزم بنارہے ہیں،مسنگ پرسن کامسئلہ بلوچستان میں ایک عرصے سے چل رہاہے ،لاپتاافرادکی تلاش کیلئے بھی کام ہورہاہے ۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مزارپرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔