لاہور (جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب صوبائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کو یقینی بنائے ، ایم ٹی آئی ایکٹ کے جبری نفاذ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن غیراخلاقی اور غیر قانونی چھاپوں سے باز رہے ۔ ان خیالات کا اظہارپی ایم اے لاہور کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹرمحمد صادق، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر طارق میاں، ڈاکٹر الطاف چیمہ، ڈاکٹر جاوید چوہدری، ڈاکٹر شاہد شہاب، ڈاکٹر ہمایوں ارشد، ڈاکٹر کامران احمد، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹرسلمان کاظمی، ڈاکٹر عمار انور، ڈاکٹر محمد منظور رانا، ڈاکٹر سید جواد افضل کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔