شیخوپورہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اﷲ خاں ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ تبدیلی سرکار نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نواز لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہوچکا ہے اور بہت جلد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ہو جائے گا جس کیلئے اے پی سی بھی طلب کی جارہی ہے۔