لاہور( خبرنگارخصوصی ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر 100 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے ، 25 فیصد قرضے خواتین کیلئے ہونگے ، ایک لاکھ کا قرضہ بلاسود دیا جائے گا، ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تربیت دیں گے ۔ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جن میں میرٹ کا نظام ہوتا ہے ، کامیاب جوان پروگرام کا خاصہ میرٹ ہے ، ہم چاہتے ہیں میرٹ سب سے پہلے ہو، میرٹ ہی جمہوری نظام کا خاصہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں میرٹ پر عمل پیرا اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔