لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایک سال میں عمران نیازی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے عمران نیازی کے تمام دعوے کھوکھلے اور بے بنیاد ثابت ہوئی ہوئے ہیں عمران نیازی 22 سال تک جو کچھ کہتے رہے ان میں سے ایک کام بھی نہیں کر سکے ہیں ۔ انہوں نے کہا سب سے زیادہ مایوسی شعبہ زراعت میں ہوئی ہے عمران خان زراعت کی ترقی کے لئے دن رات اعلان کرتے رہے ہیں لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود زراعت کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا جا سکا ۔تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے کسانوں کی فلاح بہبود کے لیے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے کسانوں کا مقدمہ ہر محاذ پر لڑیں گے پنجاب ا سمبلی میں بھی کسانوں کی آواز بلند کی ہے اور ہر جگہ ہر گلی ہرگاؤں ہرقریہ کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔