اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی، ایران سے ایک مہینے کیلئے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی (ایم این ایف ایس)، درآمد کنندگان ، وزارت تجارت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اعلی ٰعہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا۔ایم این ایف ایس کے وفاقی سیکرٹری محمد ہاشم پوپلزئی نے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کیلئے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہوگی،اگرچہ حکومت نے خریداری کیلئے کوٹے کی وضاحت نہیں کی تاہم ٹماٹر درآمدات کیلئے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن طے کی ہے ۔توقع ہے کہ اگلے چار دن میں ٹماٹر پاکستان پہنچ جائیں گے ۔
حکومت نے ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دیدی
جمعه 15 نومبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 15 نومبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں