لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ غریب عوام کے مصائب، دکھ اور درد کا مداوا پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہی ہوتا ہے پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیتی ہے موجودہ حکومت غریب مکائو پالیسی اپنائے ہوئے ہے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے یہ وہ جماعت ہے جس نے عام آدمی کے مسائل پر توجہ دی موجودہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے غریب عوام کے مسائل کا حل حکمرانوں ترجیحات میں شامل نہیں تحریک انصاف کی حکومت اپوزیش کے خلاف انتقامی مہم چلانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔