لاہور( پ ر )پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قبائلی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے پرامن انتخابات اورووٹ کے آزادانہ استعمال سے اپنے امیدواروں کے چناؤ سے قبائلی علاقوں اور ان کی عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جارہا ہے اور ان علاقوں میں اب وسائل کا استعمال اور ترقیاتی کاموں سے ان کی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔