لاہور( خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبول قائدین کے خلاف مہم ناکام ہوگی ، نوازشریف اور نوازشریف نے ملک کی خدمت کی ہے ، نوازشریف اور شہباز شریف آج بھی مقبول ہیں اور دنیا بھر میں ترقی کے لئے شہباز شریف سپیڈ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی آٹھ ماہ میں ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے ، عوام تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آگئے ہیں، ابھی تک اس حکومت نے کوئی ایسا اعلان نہیں کیا جس پر عوام اطمینان کااظہار کرسکیں ۔