فیصل آباد(راناافتخارخاں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز روک لئے ہیں اور تمام بلدیاتی اداروں میں گذشتہ دو سال کے دوران استعمال ہونے والے فنڈز کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے ۔ جس میں سالانہ ترقیاتی سکیموں، نیلامی اور سائر اخراجات کی چھان بین کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے فنڈز کا آڈٹ ہونے اور بلدیاتی نظام میں ترمیم کے بعد ہی ان اداروں کے ترقیاتی فنڈز کا دوبارہ اجرا ہوگا۔ اس سلسلہ میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسر ز کو آگاہ کردیا۔ ترقیاتی فنڈز روکے جانے کا دورانیہ ایک ماہ تک ہوسکتا ہے۔