اسلام آباد،فیصل آباد(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت چلے گی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے ، قبل از وقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں جہانگیرترین نے کہا کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا اس کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنائیں گے اپنا وعدہ پورا کریں گے ۔ سیکریٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ کردیا تھا، ملکی حالات ایسے چھوڑ کر گئے تھے اس کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پانی کے مسائل، انتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے ، پانی اور خزانے کی تقسیم کیسے ہوگی اس کے بعد نیا صوبہ بنایا جائے گا۔انہون نے کہا کہ مسائل حل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ڈالر سے متعلق وضاحت دینا وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کا کام ہے ۔ چک جھمرہ میں صوبائی وزیر اجمل چیمہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قبل ازوقت انتخابات کی بات ایک خاص تناظر میں ایک سوال کے جواب میں کہی تھی ۔ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد کو وفاقی وزارتوں میں شامل کیا جائے گا۔ اسلام آباد،فیصل آباد(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت چلے گی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے ، قبل از وقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں جہانگیرترین نے کہا کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا اس کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنائیں گے اپنا وعدہ پورا کریں گے ۔ سیکریٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ کردیا تھا، ملکی حالات ایسے چھوڑ کر گئے تھے اس کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پانی کے مسائل، انتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے ، پانی اور خزانے کی تقسیم کیسے ہوگی اس کے بعد نیا صوبہ بنایا جائے گا۔انہون نے کہا کہ مسائل حل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ڈالر سے متعلق وضاحت دینا وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کا کام ہے ۔ چک جھمرہ میں صوبائی وزیر اجمل چیمہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قبل ازوقت انتخابات کی بات ایک خاص تناظر میں ایک سوال کے جواب میں کہی تھی ۔ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد کو وفاقی وزارتوں میں شامل کیا جائے گا۔