لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔ان اصلاحات سے معیشت کا پہیہ بھی رواں دواں رہے گا اور کنسٹرکشن سیکٹر میں نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات کے ذریعے تعمیراتی شعبہ سے متعلقہ این او سی کا اجرا آسان بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی اب ای خدمت مراکز سے ون ونڈ کے ذریعے حاصل کئے جا سکیں گے ۔ این او سی کا اجراء آئندہ مقرر کردہ مدت میں چند ہفتے میں ہوگا۔