فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) حکومت نے شادی سے قبل کورونا محفوظ سرٹیفکیٹ کو لازمی قراردینے پر غورشروع کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں وفاقی ادارہ صحت نے تجویزتیار کی ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاوکوروکنے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ شادی سے قبل دولہا دلہن کا کورونا محفوظ ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔جس کے لئے شادی سے قبل دونوں کو اپنا کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے ۔شادی کی تقریب کے دوران نکاح خواں بھی صرف ایسے جوڑوں کی رجسٹریشن کریں گے ۔اس سلسلہ میں تجویز تیار کرکے وزارت قانون کو بھیجی گئی، قانونی شکل دینے کے بعد یہ تجویز وزیراعظم کو منظوری کے لئے بھیجی جائے گی ۔