اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سر دار ایاز صادق سے رابطہ کر کے شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا ۔ سابق سپیکر نے وزیردفاع کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈرفوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے تیار نہیں، شہباز شریف معاملے پر صرف وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی موقف اپنایا کہ معاملے پر صرف قیادت کے مابین ہی مشاورت ہوگی۔