لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاویداحمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کورونا جیسے تباہ کن وبائی مرض کے مزید پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کوروناوائرس ایک بین الاقوامی وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے جو نہ صرف انسانی جانوں کو تیزی سے نگل رہی ہے بلکہ عالمی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبائی مرض قرار دے دیا ہے ۔