رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی کرونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن اور میڈیا سے لڑنے میں مصروف ہے ، ساری دنیا متحدہوکر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے جب کہ پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قیدی رہا کیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کر رہی ہے ، عمران نیازی اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دیں، پہلے بھی نیب کے پاس کچھ نہ نکلا، یہ سیاسی تماشوں کو وقت نہیں ہے ۔