لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی رہنمابشری سکندر بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سیاست سے زیادہ ملک کا مفاد عزیز ہے ۔پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے سب کو سیاست کو پس پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی ۔ حکومت عوام کی مشکلا ت سے بخوبی آگاہ ہے ، اپوزیشن ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ بیٹھے ، پاکستان اپنے مفادات کے لئے ڈیلی ویجز کی طرز پر سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔