اسلام آباد(آن لائن) صف اول کے 100 ماہرین نے 7 ماہ کی حکومتی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سروے میں حکومتی کارکردگی میں نومبر 2018 کے مقابلے میں مارچ 2019 تک خاطر خواہ بہتری آ چکی ہے اقتصادی ماہرین، سیاسی تجزیہ کاروں ، سابقہ بیورو کریٹس اور سابقہ اعلیٰ فوجی افسران کی نظر میں 7 ماہ کی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت 5 سالہ روڈ میپ کی جانب بہترین پیش رفت کرچکی ہے ۔ ٹویٹر پر بھی حکومتی کارکردگی جانچنے کے لئے بیس ہزار سے زائد لوگوں سے رائے حاصل کی جس کے نتائج بھی کافی حوصلہ افزا رہے اور 59 فیصد عوام نے حکومتی کارکردگی تسلی بخش ہونے کے حق میں ووٹ دیا۔