ملتان(واثق رئوف سے )حکومت کی افتتاحی تختیوں کی پالیسی ،تعمیراتی کام روک کر موٹر وے کے ادھورے منصوبوں کا فیتہ کاٹا جائیگا ،وزیر اعظم ملتان موٹر وے کے شجاع آباد سیکشن کا آج ، چاچڑاں پل اور سڑک کا افتتاح کل کریں گے جبکہ28مئی کو لاہور عبدالحکیم موٹر وے کے رجانہ سیکشن کا افتتاح کیا جائیگا،منصوبے ابھی 50فیصد مکمل ہوئے ہیں جن سے عوام مستفید نہیں ہوسکیں گے ، تفصیل کے مطابق حکومت کے خاتمہ سے قبل زیادہ سے زیادہ افتتاحی تختیاں اپنے نام کرنے کی پالیسی کے تحت 392کلومیٹرملتان سکھرموٹروے سیکشن میں سے 34کلومیٹر ملتان شجاع آبادکاافتتاح آج ہفتہ کو ہوگا ،پیپلزپارٹی کے دورحکومت 2012میں دریائے سندھ پرچاچڑاں شریف کے مقام پرظاہرپیر اورکوٹ مٹھن کوملانے کیلئے شروع کئے گئے پل اور سڑک منصوبہ کا افتتاح کل اتوار جبکہ لاہورعبدالحکیم ملتان موٹر وے 325کلومیٹرمیں سے 230کلومیٹرشرق پوررجانہ سیکشن کاافتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 28مئی کوکریں گے ،ملتان سکھرموٹروے پرکام کاآغازدسمبر 2016 میں شروع ہوامنصوبہ پر294ارب روپے خرچ ہوں گے منصوبہ پراب تک 50فیصد سے زائد کام ہوچکاہے منصوبہ کی مدت تکمیل جون 2019ہے این ایچ اے ذرائع کے مطابق منصوبہ کواپریل 2019تک مکمل کرلیاجائے گا،وزر اعظم آج 34کلومیٹر کے مختصرسے حصہ 34کلومیٹرملتان شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کر یں گے ،افتتاحی تقریب پرلاکھوں روپے سرکاری خزانہ سے خرچ ہونگے ،سوا4ارب سے زائد مالیت کے ظاہرپیرچاچڑاں شریف کوٹ مٹھن تااین55منصوبہ کی منظوری 2010میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے منصوبہ کوچار پیکیج میں تقسیم کیاگیاجس میں سے 85 کڑور 84 لاکھ مالیت کا پیکیج ودریائے سندھ پرچاچڑاں شریف کے مقام پرایک کلومیٹرسے زائد دولین طویل پل کی تعمیریکم فروری 2012کوشروع ہوئی منصوبہ 30جون 2015کومکمل ہوا، 66کڑور43لاکھ مالیت کا پیکیج تھری ظاہرپیرسے چاچڑاں شریف تقریباً 12 کلومیٹردولین روڈکی تعمیر12اپریل 2012ء کوشروع ہوئی منصوبہ نے 30مئی 2018کومکمل ہونا ہے 85کڑور78لاکھ مالیت کاپیکیج ون اپروچ روڈکوٹ مٹھن تا این 55 تقریباً8کلومیٹرروڈکی تعمیر کا منصوبہ 15 نومبر 2015 کوشروع ہواجو30مئی 2018کومکمل ہوگا تاہم وزیراعظم پیپلزپارٹی دورمیں شروع ہونیوالے منصوبہ کاافتتاح بھی اس کی تکمیل سے قبل کررہے ہیں۔اسی طرح کل وزیراعظم 148ارب روپے کے لاہورعبدالحکیم منصوبہ میں سے 230کلومیٹرمنصوبہ شرق پوررجانہ کاافتتاح کریں گے منصوبہ پراگست 2016میں کام شروع ہوایہ منصوبہ بھی دسمبر2018 ئمیں مکمل ہوگا،این ایچ اے ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے خرچ کرکے منصوبوں کاافتتاح توکردیاجائے گالیکن عوام ان منصوبوں سے مستفید نہ ہوسکیں گے ،بتایاجاتاہے کہ این ایچ اے کے انجینئرز ادھورے منصوبے کے افتتاح کے حق میں نہیں تھے تاہم حکومت کی طرف سے جلد سے جلد افتتاح کادبائوتھاجس کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے تعمیراتی کام بند کرکے وہ افتتاح کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔