مکرمی! ٹاون شپ کے سینکڑوں عوام نے اس پر سخت احتجاج اور غم وغصہ کا اظہار کیا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سھ غربت و افلاس کی چکی میں پسنے والی عوام بھوک وفاقے سے مررہی ہے لیکن حکومتی اعلان کے باوجود کسی بھی فرد کو ایک کوڑی بھی امداد نہ مل سکی۔ احساس پروگرام 8171 پر پیغام بھیجنے پر جواب آتا ہے کہ برائے مہربانی ایمرجنسی پروگرام کی رجسٹریشن کیلئے اپنی متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں اب عوام کونسی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے کس سے امداد طلب کرے جبکہ 8070 اور 5566 پر میسج کرنے کا بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا۔ حکومت نے پریشان عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ لگتا ہے کہ عوام کرونا کی بجائے بھوک سے مرنا شروع ہوجائے گی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر امداد اور راشن پہنچایا جائے بصورت دیگر غریب عوام اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے لاک ڈاون توڑ کر روزی روٹی کیلئے گھروں سے نکل پڑے گے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ( سرفراز خان ،ٹاون شپ۔لاہور)