اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم نے اعتمادکاووٹ لینے کے بعددوسری اننگز شروع کرنے کااعلان کردیا۔وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم نے کہااعتمادکاووٹ لینے کے بعددوسری اننگز شروع کرنے کااعلان کرتاہوں،وزرامقابلے کی تیاری کرلیں،ملکی نظام کوٹھیک اورعوامی ریلیف کویقینی بنایاجائیگا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق بھی تحفظات کااظہارکیااور کہاسینٹ الیکشن میں کھلابازارلگا،الیکشن کمیشن کونوٹس لیناچاہئے تھا،الیکشن میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجاسکتاتھا۔کابینہ ارکان نے الیکشن کمیشن سے متعلق وزیراعظم کے موقف کی تائیدکی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی ہنگامی طورپرتیاریوں کی ہدایت کردی اورکہا اوورسیزسے ووٹنگ کاحق اورآئی ووٹنگ کاوعدہ پوراکرینگے ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزراکی حاضری معمول سے کم تھی۔وفاقی وزرانورالحق قادری،بابراعوان سمیت کئی وزراشریک نہیں ہوئے ،شبلی فراز کا حلف لیناابھی باقی ہے ۔