لاہور(جوادآراعوان)پنجاب حکومت نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بڑی پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹی کی میپنگ اور جیو ٹیگنگ کی ہدایت کردی ،کرونا ایمرجنسی کے حوالے سے میپ اور جیو ٹیگ کی گئی پراپرٹیز کو قرنطینہ سہولت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بڑی پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹی کی میپنگ اور جیو ٹیگنگ کی ہدایت کی گئی ہے ،کرونا کی قومی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے عوام کو انکے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر میڈیکل امداد فراہم کی جائے گی ،ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر کرونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے جن پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹیز کی میپنگ اور جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہیں ان میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جن میں یونیورسٹیاں ،کالجز،ہوٹلز،ہاسٹٹلز،بڑ مختلف ٹریننگ کے لئے استعمال کئے جانے والے سنٹرز،مدارس اور سرکاری اور نجی عمارتیں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل سیکٹر اور دیگر سہولیات بنانے اور تیار کرنے والے لوگوں کوہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے ورکرز کے حوالے سے کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چھوٹے چھوٹے قرنطینہ رومز بنا لیں۔