شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتی اقدامات سے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کاخاتمہ ہورہا ہے ملی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آنا شروع ہوئی ہیں تو اپوزیشن جماعتیں سیاسی واویلہ کرنے لگی ہیں جس پر عوام ان کے ساتھ کھڑے نہیں ، روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے بجلی کے مزید پیداواری منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کے ٹیرف میں کمی ہو گی جس سے گھریلو ‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کو استفادہ ہو گا اور وطن عزیز معاشی طور پر خوشحال ہو گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ناکام مارچ کے بعد اب شہر شہر دھرنے دینے پر اتر آئے ہیں جس میں بھی انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ان کے بیرون ملک علاج کیلئے قانون کے مطابق آسانیاں پیدا کررہے ہیں ، سکیورٹی بانڈزتاوان نہیں بلکہ یہ ملک واپسی کیلئے ایک ذر ضمانت ہے ۔