اسلام آباد(92 نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے پراپنے ردعمل میں کہاہے مجھ سے این آراولینے کیلئے بڑی اورانتہائی مہنگی کوشش کی گئی،افسوس! ہمیشہ کی طرح ان کومیرایک ہی جواب ہے ، این آراو کسی صورت نہیں ملے گا۔اپنی ٹویٹس میں عمران خان نے کہاپی ڈی ایم بلیک میل کرنے کیلئے جوبھی منصوبہ بنائے میرادوٹوک جواب ہے ،لٹیرے جوچاہے کرلیں میری حکومت سے این آراونہیں ملے گا،کوروناوباکی لہرمیں پی ڈی ایم پیسہ،وقت اورقوت ضائع کررہی ہے ،پی ڈی ایم والے جلسے کرکے عوام کی زندگی کوخطرے میں ڈال رہے ہیں،ان لوگوں کو عوام کا مفاد اور زندگی بالکل بھی عزیز نہیں ہے ۔ یہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے مجھے بلیک میل کر کے این آر او لینا چاہتے ہیں ۔لیکن میرا واضح پیغام ہے انہیں کبھی این آر او نہیں ملے گا،وہ جو بھی حربہ اپنائیں، کبھی ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔دریں اثناء وزیر اعظم نے حکومتی رہنمائوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں تازہ ترین ملکی سیاسی صورتحال پر تبا دلہ خیال کیاجائے گا۔