اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ بلوچستان کمیٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفود کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے وفد میں کمیٹی سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری شامل تھے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفد میں سیکرٹری جنرل بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ شامل تھے ۔ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈا پر مذاکرات کیے گئے ۔ ملاقات میں لاپتہ افراد اور گوادر کے علاہ دیگر نکات پر بات چیت ہوئی۔ حکومتی ٹیم نے بی این پی مینگل کے وفد کو یہ یقین دلایا کہ گوادر میں بلوچ لیبر اور غیر مقامی افراد کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی، دونوں جماعتوں کے قانونی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی جائیگی جو قانون سازی کے امور اور گوادر پورٹ آرڈیننس 2002 ئکا جلد جائزہ لے گی۔حکومتی کمیٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مذاکراتی کمیٹی