اسلام آباد،لاہور( نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوزرپورٹ،سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا تیز ی سے پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے ایک دن میں کورونا سے 72 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اورتشویش کا اظہارِکرتے ہوئے کہا حکومتی مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرزاورسمجھ رکھنے والا ہرباشعور شخص گھبرایا ہوا ہے ، مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے ، بے حسی اورغفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت میں نکلنے کوہے ، ہوش کے ناخن لئے جائیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا بزدار اور نیازی ملک و قوم کے لئے ٹڈی دل سے بھی زیادہ خطرناک ہو چکے ہیں۔طلال چوہدری نے کہاصرف عمران نیازی ہی خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے گئے بدنام کردار شہباز گل کو ترجمانی کی نوکری دے سکتا ہے ۔