لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت ایک دفعہ پھربارہ روپے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب اشیائے صرف کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جاتا ہو حکومت نے ایک سال میں مہنگائی میں اضافے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ۔پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی کی نئی لہر آئے گی ۔انہوں نے کہا حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافے سے گریز کرے اگر حکومت میں پٹرول میں اضافے کی کوشش کی تو بھرپور احتجاج کریں۔