لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑی اور مساجر کل صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے جنہیں ووسٹر میں کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔8 جولائی کو روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں قومی کرکٹر حیدر علی ، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی شامل ہیں جب کہ قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جائیں گے ۔ تینوں کھلاڑی اور ٹیم مساجر دو بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے ہیں،کھلاڑی نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی لندن پہنچیں گے اور لندن سے 4 رکنی دستہ بس پر ووسٹر روانہ ہوگا۔