بیروت (رائٹرز) امریکہ کی فلسطینی نژاد رکن کانگریس رشیدہ طلیب کی دادی نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خدا ٹرمپ کو غارت کرے ۔واضح رہے کہ اسرائیل نے رشیدہ طلیب کو مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، رشیدہ اپنی دادی سے ملنا چاہتی تھیں جو مغربی کنارے میں رہتی ہیں۔ بعد ازاں اسرائیل نے انہیں آنے کی مشروط اجازت دے دی تاہم رشیدہ نے اسے جبر قرار دیتے ہوئے ٹھکرا دیا۔ رشیدہ کی نوے سالہ دادی مفتیہ طلیب نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ نے کہا مجھے خوش ہونا چاہئے کیونکہ رشیدہ نہیں آرہی، خدا اس ٹرمپ کو غارت کرے ، یہ برباد ہو جائے ۔انکے بیٹے اور رشیدہ کے چچا بسام طلیب نے بتایا کہ دونوں خواتین 2006 کے بعد سے ملاقات نہیں کر پائیں۔