لاہور(سٹاف رپورٹر)پوری دنیا کی طرح تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام بھی ملک بھر میں پیر ان پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں تقریبات اختتام پذیرہوگئیں جن میں آپؓ کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،ملک بھر میں لنگر تقسیم کیا گیا ، اس سلسلہ میں مرکزی تقریب اتحاد امت اسلامک سنٹر ارشد کی مسجد الحسن میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان، کوآرڈینٹرمتحدہ علمائبورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیائالحق نقشبندی نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے فرموداتِ غوثِ اعظم کے دعوتی اسلوب میں کہا تھا کہ اے انسان، اگر تجھے محد (گود)سے لے کر لحد(قبر) تک کی زندگی دی جائے اور تجھ سے کہا جائے کہ اپنی محنت، عبادت و ریاضت سے اس دل میں اللہ کا نام بسا لے تو رب تعالی ٰکی عزت و جلال کی قسم یہ ممکن نہیں، ا س وقت تک کہ جب تک تجھے اللہ کے کسی کامل بندے کی نسبت وصحبت میسر نہ آجائے اور فرمایا کہ اہلِ دل کی صحبت اختیار کر، تاکہ تو بھی صاحبِ دل ہو جائے ۔پھر آپؓ نے کہا کہ میرا مرید وہ ہے جو اللہ کا ذاکر ہے اور ذاکر میں ا س کو مانتا ہوں، جس کا دل اللہ کا ذکر کرے ، اسی سلسلہ میں دربار قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف میں سالانہ عرس حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ زیر صدارت مولانا پیر سید ثاقب محی الدین قادری سجادہ نشین دربار قادریہ فاضلیہ ہوا ، پروگرام کے آرگنا ئزر خلیفہ مجاز حافظ عبد المجید قادری اورمولانا رفاقت حسین قادری تھے ، عمر چشتی و ہمنوائ، شاہد عباس، مولانا عظیم سبحانی،عطا جیلانی ، حافظ حسین سبحانی نے نعتیہ کلام پیش کئے جبکہ خصوصی خطاب مولانا مفتی محمد طاہر تبسم قادری نے کیا۔ پیر محمد ضیائالحق نقشبندی نے حالات حاضرہ میں صوفیائکی تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی ،پروگرام کے آخر میں مولانا زین اور دیگر نے ملکر سلسلہ قادریہ فاضلیہ کا شجرہ شریف پیش کیا اور پھر حسب روایت بانی سلسلہ کا فارسی میں مشہور کلام پیش کرنے کے بعد ملک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی ۔