لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب کے صدر محمد رفیق نے اپنے بیان کہا کہ ہم خاکے بنانے والوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے لیکن میرے نبی کریمؐ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔ اس موقعہ پر جب تمام امت مسلمہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں اپنے نبی الا آ خرالزمانؐ کا امد کا جشن منا رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس فرانس کے شیطانوں نے امت مسلمہ کے دلوں کو چھلنی کردیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ محمد رفیق نے کہا کہ میرے پیارے نبی پاکؐ پوری کائنات میں سب سے بہتر اور افضل نبی ہیں ان کے برابر تو کیا کوئی ان کے مثل بھی نہیں وہ بے مثل وبے مثال ہیں ۔