چیچہ وطنی، محمد نگر ، فیصل آباد (نمائندہ 92 نیوز، نامہ نگار، خصوصی رپورٹر ) چیچہ وطنی میں اوباش نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، بلاک ایک ، گلی 4 کے بشیر احمد نے رپورٹ درج کرائی کہ میری بیٹی کو اوباش منظر نے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محمدنگر کے نوا حی گاؤں 17 ای بی میں اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اﷲ بخش کی بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر کاشف نے گن پوائنٹ پر ہوس کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہوئے تو اوباش فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔فیصل آباد میں مختلف واقعات میں تین لڑکیاں زیادتی کا نشانہ بن گئیں، مظفر کالونی میں مجید کی بھتیجی کوکاشی وغیرہ تین اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،410 گ ب میں نصرت بی بی کی بیٹی کو عنصر نے ہوس کا نشانہ بنادیا ، نواحی گاؤں 240گ ب کی لڑکی نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں انٹرن شپ پر کام کررہی ہے ،دو ملازمین عامر اور طارق رجوکہ نے اسے ایکسرے روم میں بند کردیا اور زیا دتی کا نشانہ بنایا۔