لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی خاتون کے سابق شوہر کی اغوا کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ کرانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پولیس سے ملزم میاں طارق کا ریکارڈ طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے اوورسیز پاکستانی خاتون ایمل بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے علی احمد ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے اور پاکستان میں شادی ہوئی تھی تاہم سابق شوہر میاں طارق نے لین دین کے تنازع پر سابق بیوی کو اغوا کیا مقدمہ درج ہونے پر ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی ۔درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سابق شوہر ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم دے ۔