ماسکو (ویب ڈیسک)روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو حال ہی میں پیٹ میں اٹھنے والے شدید درد کے بعد معلوم ہوا کہ وہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے سرجری میں استعمال ہونے والی قینچی انکے پیٹ میں ہے ۔ازیٹا گوبیوا نامی روسی خاتون1996 سے ہونے والے آپریشن کے بعد سے پیٹ میں شدید درد کی شکایت میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹرز اس درد کو جگر کا مسئلہ سمجھتے رہے اور ازیٹا کو پین کلرز دیتے رہے تاہم اتنے عرصہ تکلیف میں رہنے کے بعد حال ہی میں ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرے کروانے کا کہا گیا کیونکہ پین کلرز سے صرف انہیں وقتی آرام مل رہا تھا۔ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں سرجری کے دوران استعمال ہونے والی قینچی موجود ہے ۔روسی خاتون کے مطابق 23سال قبل انکا سیزرین آپریشن ہوا تھا جس کے دوران سرجن ان کے پیٹ میں بھول گئے ہوں گے کیونکہ اس سرجری کے بعد ان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ یہ ایکسرے امیج دیکھ کر حیران رہ گئیں اور رونا شروع کر دیا تاہم ڈاکٹرز نے سرجیکل قینچی کو نکالنے کے لیے ازیٹا کا ایک اور آپریشن طے کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ازیٹا کے اس آپریشن کے اخراجات وزارت اٹھائے گی اور 23 سال میں اٹھائے جانے والی اذیت کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا۔