کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ خانقاہی نظام امن و آشتی کا پیغام ہے اور خانقاہی نظام اسلامی ریاست کا تصور ہے جس کی مضبوطی کے لئے تمام مکتبہ فکر کے علمائو مشائخ کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا، بابائے خیرپور کارکن تحریک پاکستان بھیج پیر جٹا حضرت مرشد شاھین گورایاؒ مرشدی بالائی سندھ کی صحافت کے میدان کے مرد میدان اور فلاح انسانیت کے علمبردار تھے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا ؒ نقشبندی مرشدی بھیج پیر جٹا پنجم کے ساتویں عرس کے موقع پراپنے پیغام کیا ہے ۔علاوہ ازیں پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا ؒ نقشبندی مرشدی بھیج پیر جٹا پنجم کا ساتویں عرس مبارک درگاہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم پر زیب سجادہ مرشد احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ کی زیر قیادت اور سجادہ نشیں پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کے زیر انتظام منایا گیا۔ بعد نماز فجر قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی ،ختم خواجگان کے بعد غسل مزار مبارک، چادرپوشی کے بعد صلوٰۃو سلام پیش کیا گیا اور اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔