اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا نام فائنل کردیا۔ ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے ،وزیراعظم نے منظوری دیدی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اس حوالے سے اعلی سطح کااجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی شریک ہوئے ۔وزیراعظم نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کے بعد منظوری دی۔ایڈووکیٹ خالد خورشید اگلے ہفتے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ۔معاون خصوصی شہبازگل نے بھی اپنی ٹویٹ میں ایڈووکیٹ خالد خورشید کے بطور وزیراعلیٰ گللگت بلتستان منظوری کی تصدیق کی۔