لاہور، راولپنڈی(نمائندہ خصوصی سے ، نامہ نگار خصوصی) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب اربن یونٹ خالد شیر دل(مرحوم ) کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ خالد شیر دل کی لاش شناخت کے بعد گزشتہ روز ورثا کے حوالے کی گئی تھی ۔ خالد شیر دل کا جسد خاکی نجی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی احسن یونس اور ضلعی انتظامیہ نے جسد خاکی ریسو کیا اور پھر لاہور روانہ کیا ۔سپیشل سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیردل کے بڑے بھائی، سابق چیف سیکرٹری پنجاب و بلوچستان اور نواز دورمیں پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم اے زیڈ کے شیر دل (مرحوم ) کے بڑے صاحبزادے خالد شیردل (مرحوم)کے سفر آخر ت میں شرکت کیلئے سول بیوروکریٹس بڑی تعداد میں جی او آر ون پہنچے ۔نماز جنازہ میں دونوں بھائیوں مجاہد شیر دل ، مصطفی شیر دل ، عزیز و اقارب ،صوبائی وزرا راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال ، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر ) اعظم خان سلیمان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی، چیئر مین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر اینڈ رورل اکانومی عارف انور بلوچ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی افتخار علی سہو،سیکرٹری امپلی منٹیشن برائے وزیر اعلی جاوید اختر محمود، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ،سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی امداد اﷲ بوسال،سیکرٹری سروسز شہریار سطان،سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور،سیکرٹری آئی اینڈ سی مسعود مختار،سیکرٹری خزانہ عبداﷲ خان سنبل ،سیکرٹری لائیو سٹاک ندیم ارشاد کیانی،چیئر مین وزیر اعلی معائنہ ٹیم ڈاکٹر راحیل احمد، ڈاکٹر شعیب اکبر ،سابق وفاقی سیکرٹریز فواد حسن فواد، قاضی آفاق حسین،جاوید اقبال اعوان، جی ایم سکندر،انوار احمد خان، خالد مسعود، عابد جاوید ، محمد اشرف،سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ذوالفقار گھمن،سیکرٹری زراعت واصف خورشید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری انفراسٹرکچر طاہر خورشید،سابق چیف سیکرٹری ناصر کھوسہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہور سیف انجم، ڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ، ندیم محبوب، نذیر احمدگجانہ،کیپٹن (ر) عثمان،کیپٹن (ر) ظفر اقبال،طارق محمود،سید علی مرتضی،احمد جاوید قاضی ،نبیل جاوید، زاہد سلیم گوندل، عنبرین رضا، احسان بھٹہ،محمد الیاس، احمد علی کمبوہ، کیپٹن (ر) سعید احمدنواز، محمد عامر جان ، نسیم صادق، جاوید اقبال بخاری، کیپٹن (ر) آصف، ثاقب ظفر،وجہیہ اﷲ کنڈی،نبیل اعوان، نادر چٹھہ ، شاہ حسن گیلانی، ساجد چوہان، عثمان معظم، سمیر احمد سید، ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر، رانا ارشد کے علاوہ اخبار نویسوں، ارکان اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سول آفیسرز میس جی او آر ون میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد خالد شیر دل( مرحوم )کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر بیشتر سول بیوروکریٹس کی آنکھیں نم دکھائی دیں۔ خالد شیر دل (مرحوم ) نے پسماندگان میں بیوہ، والدہ ،بہن اور دو بھائی چھوڑے ہیں۔